ورلڈ کپ 2015ء سکواڈز میں شامل کسی باؤلر سے خوف زدہ نہیں،وارنر
منگل 13 جنوری 2015 12:02
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء ورلڈ کپ سکواڈز میں شامل کسی باؤلر سے خوف زدہ نہیں ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ رواں ہفتے شیڈول سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں بہت اہم ثابت ہو گی، میری کوشش ہو گی کہ اس سیریز میں بھرپور فارم حاصل کر کے خود کو میگا ایونٹ کیلئے تیار کروں۔
میگا ایونٹ کے سکواڈز میں شامل کسی باؤلر سے خوف زدہ نہیں اور ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو دوبارہ عالمی ٹائٹل دلاؤں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو سہ ملکی سیریز جتوانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا-مزید کھیلوں کی خبریں
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.