سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

منگل 13 جنوری 2015 12:03

سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ وزنائیکی کو آکلینڈ ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

24 سالہ وزنائیکی آسٹریلیا میں جاری سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ کے دوران کلائی کی انجری میں مبتلا ہو گئیں جس کے باعث وہ میچ پورا نہ کر سکیں اور ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ وزنائیکی سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی

متعلقہ عنوان :