نیو یارک میں ریٹائرڈ پرنسپل نے 32کروڑ 60لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

منگل 13 جنوری 2015 12:20

نیو یارک میں ریٹائرڈ پرنسپل نے 32کروڑ 60لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) نیو یارک میں ایک ریٹائرڈ اسکول پرنسپل کے مزے آگئے ‘نیویارک کی تاریخ کی سب بڑی لاٹری جیت لی۔

(جاری ہے)

ہیرلڈ ڈائمنڈ نے بتایا کہ اس نے ایک گیس اسٹیشن سے اتفاقا لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا تھا اور اپنی بیوی کو دیدیا تھا اور پھر اسے یاد بھی نہیں رہا ، جب لاٹری کا نتیجہ آنے کے کچھ دنوں بعد اس نے چیک کیا تو اس یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اتنی بڑی رقم جیت چکا ہے۔گیم انتظامیہ کے مطابق 80 سالہ ہیرلڈ ڈائمنڈ نے 32 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم جیتی ہے اور یہ ریاست نیویارک کی تاریخ میں جیتی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم ساڑھے 32 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :