آرمی چیف راحیل شریف کی جان کیری سے ملاقات، شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے:آئی ایس پی آر

منگل 13 جنوری 2015 12:27

آرمی چیف راحیل شریف کی جان کیری سے ملاقات، شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ،خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

فو ج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف کے ہمراہ یادگار شہد ا پر پھول چڑھائے اور پاکستان کی دہشگر دی کیخلاف جنگ شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیاگیا۔