معروف شاعر احمد فراز کا84واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

منگل 13 جنوری 2015 12:42

معروف شاعر احمد فراز کا84واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)اردو ادب کے معروف شاعر احمد فراز کا84واں یوم پیدائش کل مورخہ 14جنوری بروز بدھ کو منایاجائیگا احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا وہ 14جنوری 1931ء کوخیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیداہوئے ان کے مجموعہ کلام تنہا تنہا‘درد آشوب ‘نایافت ‘بے آواز گلی کوچوں میں ‘خواب گل پریشان ہیں احمد فراز کو ادبی خدمات پر ڈاکٹر اقبال ایوارڈ‘آدم جی ادبی ایوارڈ ‘بھارت میں ٹاٹا ایوارڈ‘امریکہ میں ملینیئم ایوارڈاور اسکے علاوہ ستارہ امتیاز‘ہلال امتیاز اور دھنک ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا -