سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پاکستانی اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی کا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرنے پر معافی مانگ لی

منگل 13 جنوری 2015 13:17

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پاکستانی اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ”پیارے افضل “کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرنے پر معافی مانگ لی، بانی فیس بک مارک ذکر برگ نے پوسٹ ہٹانے کو غلطی قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے اور اظہاررائے کی آزادی کے حوالے سے شیئر کیے گئے فیس بک اسٹیٹس کو ہٹائے جانے کو ایک غلطی قرار دے دیا ہے۔

حمزہ علی نے پوسٹ میں چارلی ایبڈو پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا علم نہیں لیکن مرنے والا پولیس اہلکار مسلمان تھا جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ ہٹادی گئی تھی۔حمزہ کے اسٹیٹس کوہٹانے پر اینجلک منی نامی شخص نے بانی فیس بک زکر برگ کو بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ اس اسٹیٹس کو ہٹانا نہیں چاہے تھا، یقینا فیس بک کی ٹیم سے غلطی ہوئی ہے جس کے بعد فیس بک کے انتظامیہ نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس پوسٹ کو دوبارہ فیس بک پر ڈال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوسٹ میں وہ بتانے کی کوشش کی تھی جو مغربی میڈیا نہیں دیکھتا،اسٹیٹس میں ایسا کچھ نہیں تھا جسے ڈیلیٹ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :