چین کے صدر ژی جین پنگ اگلے مہینے پاکستان آئینگے

منگل 13 جنوری 2015 13:49

چین کے صدر ژی جین پنگ اگلے مہینے پاکستان آئینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) دھرنوں اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے گزشتہ ستمبر اپنا دورہ منسوخ کرنے والے چین کے صدر ژی جین پنگ اگلے مہینے پاکستان آئینگے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر کے دورہ سے پہلے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی فروری میں پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے مطابق یہ سچ ہے کہ چینی صدر اگلے مہینے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، تاہم دورہ کی تاریخیں ابھی تک طے نہیں ہوئیں'۔انہوں نے کہاکہ چینی صدر نے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ستمبر میں اپنا دورہ ملتوی کیا اس مرتبہ حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :