پیر گوٹھ کے قریب گوٹھ کانہر میں کانہر برادری کے دو گروپوں میں تصادم، تین عورتوں سمیت 11 افراد زخمی

منگل 13 جنوری 2015 14:15

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) پیر گوٹھ کے قریب گوٹھ کانہر میں کانہر برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنے سے تین عورتوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ‘ تاحال واقعہ کی رپورٹ تھانے میں درج نہیں ہوسکی تھی‘ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔