گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین معصوم بہنیں جاں بحق، بھائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 13 جنوری 2015 14:40

گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین معصوم بہنیں جاں بحق، بھائی تشویشناک ..

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین بہنیں جاں بحق اور ایک بھائی زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنگ روڈ کے رہائشی محنت کش میاں بیوی ایک کمرے کے گھر میں چاربچوں کو چھوڑ کر کام کاج کے لیے چلے گئے اور بچوں نے سردی لگنے پر سلنڈر پر ہیٹر جلالیا۔ گیس لیکج کے باعث آگ بھڑکنے سے سلنڈر پھٹ گیا اور کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی ۔ پڑوسیوں نے بچوں کونکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیاجہاں تین بچیاں نائلہ ، جنت بی بی اور اللہ معافی دم توڑگئیں جبکہ اکلوتے بھائی کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور ریفرکردیاگیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق بچوں کی عمریں سات سال اور اس سے کم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :