پنجاب حکومت کا دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے والوں کو سزادینے کافیصلہ

منگل 13 جنوری 2015 16:53

پنجاب حکومت کا دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے والوں کو سزادینے کافیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے اور آپریشن کیخلاف بات کرنے والوں کو سزا کے لیے آرڈیننس تیار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے اور آپریشن ضرب عضب کے خلاف ہونے پر چھ ماہ سے ایک سال قید کی سزا دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرڈیننس کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق آرڈیننس اگلے چوبیس گھنٹوں میں گورنر کو بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :