خورشید شاہ نے غیر حاضر وزراء کو ”مادر پدر آزادی “ قرار دیدیا

منگل 13 جنوری 2015 17:00

خورشید شاہ نے غیر حاضر وزراء کو ”مادر پدر آزادی “ قرار دیدیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی وزراء کی قومی اسمبلی میں غیر حاضری کو مادر پدر آزادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے زیادہ وزراء طاقت ور ہیں جو وزیر اعظم کی بات نہیں مانتے اور ایوان میں نہیں آتے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک وزیر اتنا طاقتور ہے کہ وزیر اعظم کو اسکے آگے جھکنا پڑتا ہے اور اس کی بات کو ماننا پڑتا ہے۔اس وزیر نے ایوان میں نہ آنے کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔وزراء منہ زور گھوڑے کی امانت ہیں جس کی نکیل کسی کے ہاتھ میں نہیں

متعلقہ عنوان :