ڈنمارک کی وزیراعظم فرانسیسی محل کی سیڑھیوں پر گر پڑیں
منگل 13 جنوری 2015 17:27
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم ہیلے تھروننگ فرانس میں دہشت گردی کے خلاف عالمی ملین مارچ میں شرکت کے موقع پر فرانسیسی صدارتی محل سے نکلتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں جس کے بعد ان کے ہمراہ دو اہم شخصیات نے انہیں اٹھانے میں مدد کی۔
(جاری ہے)
وزیراعظم ہیلے تھروننگ کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں انہیں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے منہ کے بل گرتے دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عالمی رہنماء فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے بعد مختلف عالمی رہنماء صدارتی محل سے باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران سیڑھیاں اترتے ہوئے ڈینش وزیراعظم اونچی ایڑی والے جوتے میں پائوں مڑنے کی وجہ سے گر پڑیں۔ -متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.