عوام افواہو ں پر کا ن نہ دھر یں ،موٹروے کے کھر بو ں روپے کے میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے ایک ہزار کلو میٹر فاصلہ کم ہو گا، مولانا فضل الرحمن،

پاکستا ن چین کو وسط ایشیا ئی ریا ستو ں تک پہنچنے کیلئے براستہ افغانستا ن چھ مقا ما ت سے راستے دیگا ،ڈی آئی خان سے پور ے ملک کو قدرتی گیس سپلا ئی دی جا سکتی ہے،پاکستا ن کی سالمیت اور مفا د عزیز ہے ، ڈی آ ئی خا ن کی تر قی کیلئے ہروقت کوششیں کرتارہونگا،جے یو آئی کے امیر کی جما عتی وفد سے گفتگو

منگل 13 جنوری 2015 18:29

عوام افواہو ں پر کا ن نہ دھر یں ،موٹروے کے کھر بو ں روپے کے میگا پراجیکٹ ..

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) جے یو آ ئی کے مر کز ی امیر مولانا فضل الرحما ن نے کہا ہے کہ گوادر بند ر گا ہ تک تعمیر ہو نے والی موٹر وے بر ہا ن سے شروع ہو کر براستہ میانوالی ڈیر ہ اسماعیل خان مغل کوٹ ژو ب سے گوادر پہنچے گی کھر بو ں روپے کے اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے ایک ہزار کلو میٹر فاصلہ کم ہو گا میانوالی سے ڈی آ ئی خان میں دا خل ہو نے کیلئے دریا ئے سندھ پر 15 کلو میٹر لمبا پل بھی تعمیر ہو گا اور اس پراجیکٹ پر چین کام کر ے گا وزیر اعظم میا ں محمد نوا ز شریف بھی اس منصو بے کیلئے رضا مند ہیں اور چےئر مین نیشنل ہا ئی وے کو پی سی ون تیار کر نے کی ہدایا ت دے چکے ہیں عوام افواہو ں پر کا ن نہ دھر یں وہ ڈی آ ئی خا ن میں اپنی رہائش گا ہ پر جے یو آ ئی کے ضلعی جنر ل سیکرٹر ی احمد خان کامرا نی کی قیا دت میں ملنے والے جما عتی وفد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر انجینئر صا حبزاد ہ ضیا ء الرحما ن ، مولانا عبید الرحما ن ، سا بق ایم پی اے عبدالحلیم قصور یہ بھی مو جو د تھے مولانا فضل الرحما ن نے کہا ہے کہ موٹر وے کے اس منصو بے کی تکمیل سے جہا ں پاکستا ن تر قی کی شا ہر اہ پر گامزن ہو جائیگا وہیں تر قی کی نئی راہیں کھلیں گی اور اقتصا دی تجارتی لحا ظ سے ڈی آ ئی خا ن سمیت پنجا ب بلو چستا ن کے پسماند ہ علا قو ں کو بھی فائد ہ ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستا ن چین کو وسط ایشیا ئی ریا ستو ں تک پہنچنے کیلئے براستہ افغانستا ن چھ مقا ما ت سے راستے دیگا فتح جنگ سے کو ہا ٹ و کر م ایجنسی ، میا نوالی سے بنو ں و غلا م خا ن ، ڈی آ ئی خا ن سے وانا و اعظم ورسک ، ژو ب سے قمر دین و با دینی ، چمن سے بو لدگ اور پشاور سے جمرود ، یہ چھ راستے افغانستا ن میں دا خل ہو نگے جہا ں سے وسط ایشیا ئی کی راستو ں تک ایک تجارتی چین بن جا ئیگی اور دنیا میں نئے تجارتی حب کھل جائینگے جس میں سب سے زیا دہ فائد ہ پاکستا ن اور چین کو ہو گا مولانا فضل الرحما ن نے بتایا کہ چےئر مین این ایچ اے نے مجھے اس پر بریفنگ دے چکے ہیں بعض ناعاقبت اندیش لو گ اپنی سیا ست چمکا نے کیلئے اس منصو بے کی مخالفت کر کے جے یو آ ئی کو کریڈٹ سے محرو م کر نا چاہتے ہیں جو کہ ان کے بس کی بات نہیں عزت و ذلت خدا کے ہا تھ میں ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈی آ ئی خا ن کے علا قے رحما نی خیل میں گیس کمپنیو ں نے جو قدرتی گیس کے ذخائر تلا ش کئے ہیں اس کے مطا بق ڈی آ ئی خا ن قدرتی گیس کے حوالے سے اے ون پر آگیا ہے یہا ں سے پور ے ملک کو قدرتی گیس سپلا ئی دی جا سکتی ہے اور اس گیس سے جو رائلٹی کے ڈیر ہ کو ملے گی اسکے بعد ڈیر ہ پسماند ہ علا قو ں سے نکل جائیگا اور یہاں کے لو گ خو شحا ل ہو جا ئینگے اور یہ ڈیر ہ کے با سیو ں کیلئے اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستا ن کی سالمیت اور مفا د عزیز ہے میں ملک میں جہا ں پر بھی رہوں مجھے ڈی آ ئی خا ن کے مفاد کا خیا ل رہتا ہے اور اسکی بہتر ی اور تر قی کیلئے میں اور میر ے بھا ئی کو ششو ں میں مصروف رہتے ہیں ۔