چوہدری نثار کی خیبرپختونخواہ حکومت کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،

ملک نہایت نازک حالات سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں متحد اورقومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں،وفاقی وزیر داخلہ ، صوبائی حکومت کو وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی

منگل 13 جنوری 2015 18:52

چوہدری نثار کی خیبرپختونخواہ حکومت کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات،مجموعی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں خیبرپختونخواہ حکومت کے دو سینئر لیڈروں نے ملاقات کی ، جن میں سینئیرصوبائی وزیرخیبرپختونخواہ عنایت اللہ اورجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر طارق اللہ(ایم این اے) شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک نہایت نازک حالات سے گزر رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دھشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کی روشنی میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر عنایت اللہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ، صوبے میں کئی سطح پرمختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے اس سلسے میں اپنے علاقے میں وفاق کی مدد اور تعاون کا بھی مطالبہ کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ، دھشتگردی صرف خیبرپختونخواہ نہیں، بلکہ پورے ملک کا مسلہء ہے۔ صوبائی حکومت سے قومی ایکشن پلان کے 20منظور شدہ نکات پر ذمہ داری سے عملدرآمد کیلئے پر امید ہیں۔

وزیر داخلہ نے گزشتہ چند ماہ میں سیاسی طور پر جماعت اسلامی کے مثبت کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ فیصلوں کی روشنی میں جماعت اسلامی کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، موجودہ حکومت جماعت اسلامی کی قیادت سے مشاورت اور معاونت سے قومی امور پر پیشرفت جاری رکھے گی اور جلد وسائل اور مشکلات پر قابو پانے کی پالیسی وضع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :