دبئی میں پاکستانی کا شرمناک فعل،قوم کا سر شرم سے جھکا دیا

منگل 13 جنوری 2015 19:14

دبئی میں پاکستانی کا شرمناک فعل،قوم کا سر شرم سے جھکا دیا

دبئی سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری۔2015ء) دبئی میں ایک پاکستانی ڈرائیور نے مدد کے بہانے جواں سال خاتون کو اغواءکر کے اس کی عصمت دری کا شرمناک جرم کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون اپنے دفتری کام سے فارغ ہونے کے بعد حمادیہ کے علاقہ میں سواری کی منتظر تھی کہ 41 سالہ پاکستانی ڈرائیور وہاں پہنچا اور خاتون کو گھر چھوڑنے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

اس نے خاتون کو اپنی منی بس میں بٹھایا اور قدرے ویران جگہ پر جا کر اسے بتایا کہ وہ ایک پولیس افسر ہے اور اس سے قیمتی اشیاءہتھیا لیں۔ بعد ازاں بدکردار ڈرائیور نے دست درازی شروع کر دی اور خاتون کی چیخ و پکار کے باوجود اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ کے معائنے سے زیادتی کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔