پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدوں پر ترقی

منگل 13 جنوری 2015 19:29

پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدوں پر ترقی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پاک بحریہ کے دو کموڈور زکو رئیر ایڈمرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور نوید احمد رضوی اور کموڈور احمد سعید کو رئیر ایڈمرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاک بہریہ کے رئیر ایڈمرل احمد سعید نے دسمبر1985 ء میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ جبکہ رئیر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے جون 1985 ء میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔