مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی اور ’بی بی‘ سے بات کرنے کو کہا: امین فہیم

منگل 13 جنوری 2015 21:13

مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی اور ’بی بی‘ سے بات کرنے کو کہا: امین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءمخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ جب پرویز مشرف ملک کے صدر تھے تو انہوں نے مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی اور مجھے کہا کہ بے نظیر بھٹو سے بات کرو۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی طرف سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کی صدارت کے آخری سنوں تک رابطے کئے جاتے رہے، مگر قیادت نے کوئی لچک دکھانے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے حالیہ ملاقات اتفاقیہ تھی ، اس کو کسی فاورڈ بلاک کی خبروں سے منسوب کرنا غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ان کاپارٹی سے کوئی اختلاف نہیں۔

متعلقہ عنوان :