Live Updates

پی ٹی آئی کی فیس بک کے مالک کی جانب سے توہین رسالت کی حمایت کی شدید مذمت

منگل 13 جنوری 2015 21:16

پی ٹی آئی کی فیس بک کے مالک کی جانب سے توہین رسالت کی حمایت کی شدید مذمت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ فیس بک کے مالک مارک ذوکربرک کی جانب سے توہین رسالت کی حمایت اور پاکستان کو شدت پسندی سے منسلک کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ دوہرے معیار کو ترک کرتے ہوئے اقوام عالم مل بیٹھ کر مذہبی ، ثقافتی اور لسانی فرق کے باعث پیدا ہونے والے تنازات کو پُرامن طور پر حل کریں، فیس بک جیسے ادارے ثقافت کے تصادم کے لئے منافقت پر مبنی پالیسیاں ترک کر دیں،وہ پارٹی آفس میں عمر ظہیر میر کی قیادت میں ملت فیس بک کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے اپیل کی کہ مسلمان باالخصوص پاکستانی اور دیگر مذاہب کے پُرامن لوگ فیس بک جیسے ادارے کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دیگرمتبادل سوشل میڈیا جیسے ملت فیس بک کو استعمال کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات