قاہرہ ، سابق صدر حسنی مبارک کی سزا کالعدم، دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم

منگل 13 جنوری 2015 21:23

قاہرہ ، سابق صدر حسنی مبارک کی سزا کالعدم، دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)مصری عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا۔سابق مصری صدر پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد ہیں جس کی بنا پرگذشتہ سال مئی میں عدالت نے انہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

مصری صدر پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والی تقریباً اٹھارہ ملین کی خطیر رقم اپنی ذاتی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر خرچ کی تھی۔ بعد ازاں نومبر میں ان پر تحریر اسکوائر کے مظاہروں میں ہنگامہ آرائی کروانے کا بھی چارج لگایا گیا۔ سابق مصری صدر حسنی مبارک نے تیس سال تک مصر پر حکومت کی ہے۔