سزائے موت کے امید وار مجرم اکرام الحق لاہوری کا صلح نامہ منسوخ، 17 جنوری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

منگل 13 جنوری 2015 21:42

سزائے موت کے امید وار مجرم اکرام الحق لاہوری کا صلح نامہ منسوخ، 17 جنوری ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے امید وار اکرام الحق لاہوری کی جانب سے صلح نامہ داخل کروایا گیا تھا جس کے منسوخ ہونے کے بعد عدالت نے مجرم اکرا م الحق لاہوری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے حکم نامے کو برقرار رکھتے ہوئے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے ہیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو پھانسی دے دی جائے گی۔

یاد رہے اکرام الحق لاہوری ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قید ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق ان کو پھانسی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں دی جائے گی۔اس سے قبل مجرم اکرام الحق لاہوری کی پھانسی ایک مرتبہ منسوخ ہو چکی ہے جبکہ انہیں پھانسی کی سزا دینے کے لیے عدالت نے دوبارہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔