وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پف گن کی فروخت سے منافع کا حصہ پی او ایف سے مانگ لیا، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پی او ایف نے پف گن بنائی ، پوری دنیا میں گن کی مانگ بڑھ گئی

منگل 13 جنوری 2015 22:33

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پف گن کی فروخت سے منافع کا حصہ پی او ایف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پف گن پر آنے والے منافع کا حصہ پی او ایف سے مانگ لیا‘ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پی او ایف نے پف گن بنائی ہے جس کی پوری دنیا میں مانگ بڑھ گئی ہے۔ ”آن لائن “ کو ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں حالیہ ہونے والی دفاعی نمائش میں دنیا کے پچاس سے زائد ممالک نے اس پف گن کو خریدنے کے آرڈر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پف گن کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے بنائی تھی۔ سندھ حکومت نے 400 گنز خریدنے کا آرڈر بھی پی او ایف کو دیا ہے۔ بھاری منافع آنے کے بعد وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے منافع لینے کیلئے باقاعدہ مطالبہ کیا ہے۔ ادارے کے ڈی جی بشارت نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ فنڈز آنے پر ملک میں مزید ایجادات کرسکتے ہیں اور زرمبادلہ بھی کماسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :