7 سالہ طویل انتظار کے بعد جویریہ خان نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری بنا ڈالی،اننگز میں زیادہ رنز بنا کر ملکی ریکارڈ بھی قائم کر دیا

منگل 13 جنوری 2015 22:35

7 سالہ طویل انتظار کے بعد جویریہ خان نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری بنا ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری۔2015ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بلے باز جویریہ خان نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں سنچری داغ دی۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ون ڈے میں سنچری بنانے کا 7 سالہ طویل انتظار بھی ختم ہو گیا اور آخر کار وہ کیریئر کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔ اس کے علاوہ اننگز میں زیادہ رنز کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی دوسری بلے باز ہیں، اس سے قبل نین عابدی بھی سنچری بنا چکی ہیں۔ جویریہ نے 2008ء4 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ منگل کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکسانی ویمن بلے باز جویریہ خان نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کیریئر کے 56 ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ جویریہ اس سے قبل ون ڈے میں چھ نصف سنچریاں بنا چکی ہیں

متعلقہ عنوان :