آرمی پبلک اسکول پشاورپرحملے میں ملوث 5ملزمان افغانستان میں گرفتار

منگل 13 جنوری 2015 22:35

آرمی پبلک اسکول پشاورپرحملے میں ملوث 5ملزمان افغانستان میں گرفتار

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری۔2015ء) آرمی پبلک اسکول پشاورپرحملے میں ملوث 5ملزمان کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی معلومات پر ملزمان کو افغان فورسز نے گرفتار کیا،ملزمان کو افغانستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، پانچوں ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے جو کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان آرمی پبلک اسکول پرحملے کے منصوبہ سازاوررابطہ کار تھے،گرفتاردہشت گردوں سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا گیاہےجبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا حالیہ ہنگامی دورۂ کابل اسی سلسلے کی کڑی تھا۔

متعلقہ عنوان :