چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات،
آپریشن ضرب عضب، افغانستان میں دہشت گردوں کے سرحد پر ٹھکانے ختم کرنے ، انٹیلی جنس شیئرنگ موثر بنانے سمیت پاک امریکہ تعلقات اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، جان کیری کو جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، جی ایچ کیو میں شہداء کی یادرگار پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی ، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون نے دہشتگردوں کو بری طرح متاثر کردیا ہے ،کیری، امریکہ افغانستان میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سرحد پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرے،آرمی چیف
منگل 13 جنوری 2015 22:50
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب افغانستان میں دہشت گردوں کے سرحد پر ٹھکانے ختم کرنے ، انٹیلی جنس شیئرنگ موثر بنانے سمیت پاک امریکہ تعلقات اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کیلئے پہنچے جہاں پر جان کیری کے استقبالیہ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہجان کیری نے بھی جی ایچ کیو میں شہداء کی یادگارپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر جان کیری کے ساتھ امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ بھی موجود تھے جنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.