لاہور:150 سے زائد فیڈر ٹرپ ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹوں سے بجلی غائب

بدھ 14 جنوری 2015 10:56

لاہور:150 سے زائد فیڈر ٹرپ ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹوں سے بجلی غائب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) لاہور میں بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، 150 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں گزشتہ چودہ گھنٹوں سے بجلی غائب ، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو نے ناقص کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، بارش شروع ہوتے ہی آدھے سے زائد شہر بجلی سے محروم ہو جاتا ہے۔ گزشتہ رات بارش شروع ہوتے ہی فیڈرز کی ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں ۔لیاقت آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رات دس بجے سے بجلی بحال نہیں کی جا سکی ، ملازمین، طلباء اور کاروباری حضرات کو بجلی کی بندش سے پریشانی کا سامنا۔

متعلقہ عنوان :