ہالی وڈ کی نئی فلم ”امریکن اسنائپر“ کا خصوصی پریمئر

بدھ 14 جنوری 2015 11:47

ہالی وڈ کی نئی فلم ”امریکن اسنائپر“ کا خصوصی پریمئر

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ”امریکن اسنائپر“ کا واشنگٹن میں خصوصی پریمئر منعقد کیا گیا۔واشنگٹن ڈی سی میں نعقدہ پریمئرمیں ہالی ووڈ کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹرکرس کائل کی سوانح عمری پر مبنی ہے ۔فلم کے ہدایت کار کلنٹ ایسٹ وڈ نے کرس کائل کے ساتھ مل کر یہ فلم بنانے کا ارادہ کیا تھا ، تاہم کرس کو 2013 میں قتل کردیا گیا ۔ ایکشن اور حقیقت کے کئی رنگ لیے یہ فلم(کل) 16 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :