مقابلہ کر نا ہے یا نہیں ‘عامر خان کا امریکی فائٹر مے ویدر کو پانچ روز کا الٹی میٹم دیدیا

بدھ 14 جنوری 2015 11:55

مقابلہ کر نا ہے یا نہیں ‘عامر خان کا امریکی فائٹر مے ویدر کو پانچ روز ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے عالمی ویلٹر ویٹ چیمپئن امریکی فائٹر مے ویدر کو للکارتے ہوئے مقابلے کا فیصلہ کرنے کیلئے پانچ روز کا الٹی میٹم دے دیا۔ ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ مے ویدر پانچ روز میں سوچ کر فیصلہ سنائیں کہ وہ مجھ سے لڑیں گے یا نہیں ؟۔ میری خواہش ہے کہ اگلی فائٹ مئی کے مہینے میں ہو۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا کہ میں نے مے ویدر کے تمام مطالبات نہ صرف تسلیم کئے بلکہ انھیں پورا بھی کر چکا ہوں۔ مے ویدر چاہتا تھا کہ میں ویلٹر ویٹ فائٹ لڑوں جو میں کرکے دکھا دی۔ میں نے اس سے لڑنے کیلئے ووٹ بھی حاصل کرلیامے ویدر چاہتا تھا کہ میں اپنی ڈویژن میں سب سے اچھے باکسر کے ساتھ لڑوں۔ میں نے ڈیون الیگزینڈر کو شکست دے کر یہ شرط بھی پوری کر دی۔ عامر خان نے کہا کہ مے ویدر مجھے نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور چاہتا ہی نہیں کہ وہ کوئی بڑی لڑائی کر سکے۔ عامر خان نے کہا کہ میں نے مے ویدر کو فیصلہ کرنے کیلئے 5 دن کا وقت دیا ہے تاکہ میں فائٹ کیلئے اپنی ٹریننگ شروع کر سکوں-