قومی انڈر 14 یوتھ فٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

بدھ 14 جنوری 2015 11:57

قومی انڈر 14 یوتھ فٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیر اہتمام انڈر 14 قومی یوتھ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 9 سے 21 فروری تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ سے قبل کوالیفائر ایونٹ 26 سے 30 جنوری تک کھیلا جائے گا جس میں بارہ زونل کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹاپ چار ٹیمیں آئندہ ماہ شیڈول قومی چیمپئن شپ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔ زونل ٹیموں میں لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد، کراچی بلیو، کراچی ریڈ، حیدر آباد، بنو، دیر، پشاور، نوشہرہ، پنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ اور چمن شامل ہیں۔ زونل ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز شروع ہو چکے ہیں -