پشاورمیں ’گوعمران گو‘ کے نعرے، بچوں کے حوصلے بڑھانے آئے ہیں : ریحام خان

بدھ 14 جنوری 2015 12:06

پشاورمیں ’گوعمران گو‘ کے نعرے، بچوں کے حوصلے بڑھانے آئے ہیں : ریحام ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ سمیت آرمی پبلک سکول پشاور پہنچ گئے ہیں اور اس موقع پر لواحقین نے ’گوعمران گو‘ کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پر مختصر گفتگومیں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کاکہناتھاکہ والدین ہونے کے ناطے سکول کے بچوں کے حوصلے بڑھانے ، ہمت کو سلام کرنے آئے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ بچوں نے تعلیم کادوبارہ آغاز کرکے دہشتگردی کو شکست دیدی ۔ عمران خان کے اے پی ایس پہنچنے پر شہداءکے لواحقین نے ’گوعمران گو‘ کے نعرے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :