بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے۔۔۔!

بدھ 14 جنوری 2015 13:12

بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے۔۔۔!

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء)اپنی شادی خانہء آبادی کے بعد آج عمران خان صاحب جب آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرنے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے تو وہاں موجود شہید بچوں کے والدین نے نہ صرف"گو عمران گو" کے نعرے لگائے بلکہ اپنے غم و غصے شدید اظہار کیا۔غمزدہ والدین نے عمران خان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور اپنا احتجاج جاری رکھا جس پر ان کی وہاں موجود پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور انتظامیہ کو پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرنا پڑی۔

اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک دکھی ماں نے روتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کو ہماری کوئی خیال نہیں ہمارے دل پر چھریاں چل رہیں تھیں اور عمران خان نے بڑے آرام سے شادی کر لی ،اسکول کھلنے کے دو دن بعدوہ یہاں آئے ہیں اور ہم سے کچھ پوچھا تک نہیں وہ ہمارا غم بانٹنے نہیں آئے بلکہ اپنی دلہن کے ساتھ سیر کرنے آئے ہیں ایک اور والد کا کہنا تھا کہ انہیں سیاستدانوں سے کچھ لینا دینا نہیں یہ سب ہمارے بچوں کی لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں ہم اپنے کے بچوں کے چالیسویں کے بعد نکلیں گے اور تمام سیاستدانوں کو ان کی کرسیوں سے اتار پھینکیں گے۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں بچوں کے حوصلے بڑھانے آئے ہیں اور عمران خان کی زیرِ صدارت خیبر پختونخواہ کے وزراء کا اجلاس جاری ہے ۔