گھریلومصروفیات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کشی اختیا ر کی ،جلد انٹر نیشنل معیار کی فلم میں جلوہ گرہ ہونگی ‘ نرما

بدھ 14 جنوری 2015 13:20

گھریلومصروفیات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کشی اختیا ر کی ،جلد انٹر نیشنل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء ) فلم ، ٹی وی و تھیٹر کی مایہ ناز اداکار ہ و ماڈ ل نرمانے کہا ہے کہ میری بڑی خواہش ہے کہ میں دوبارہ سے کسی پنجابی فلم میں کردار ادا کروں مگر افسوس پنجابی فلموں کو زوال آچکاہے ،پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ۔ ایک انٹرویو میں نرما نے کہا کہ موجودہ دور میں اناڑی اور جاہل پروڈیوسروں نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پروموٹ کر کے انڈ سٹری کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک میں سید نور ،حسن عسکری ،جونی ملک اور فضل بخاری جیسے منجھے ہوئے با صلاحیت لوگ موجود ہیں مگر فنانسروں کی شدید کمی کے باعث زیادہ تعداد میں پروڈکشن نہیں ہورہی ۔ لاہو رمیں تو شوبز کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ زیادہ کام کراچی شفٹ ہوچکا ہے اور فنکار اپنے بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینما گھروں کو گر اکر شاپنگ پلازوں میں تبدیل کیا جارہا ہے اب کوئی فنانسر فلم بنانے کی ہمت نہیں کرتا اور اگر بنا بھی لیتا تو سینما نہیں ملتا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گھریلومصروفیات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کشی اختیا ر کی ہے جلد انٹر نیشنل معیار کی فلم میں جلوہ گرہ ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :