پہلے تولو پھر بولو۔۔۔۔ ساکشی مہاراج کومشکل کا سامنا

بدھ 14 جنوری 2015 14:04

پہلے تولو پھر بولو۔۔۔۔ ساکشی مہاراج کومشکل کا سامنا

دہلی: انتہا پسند اور متنازع ہندورہنما ساکشی مہاراج کو چار بچے پیدا کرنے کا بیان کافی مہنگا پڑ گیا۔ بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج نے ہندو دھرم بچانے کے لیے خواتین کو چار بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ جس پر میڈیا نے ان کی ناک میں دم کر ڈالا اور اب ان کو اپنی جان چھڑانا مشکل نظر آ رہا ہے۔ ساکشی مہاراج نے میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھر کا معاملہ ہے میڈیا کا اس سے کوئی بھی سروکار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ساکشی مہاراج نے دنیا کی واحد ہندو مملکت کو مشورہ دیا، جہاں پہلے ہی بڑھتی آبادی کے باعث لوگوں کو سے چھپانے کی جگہ نہیں ملتی۔ اپوزیشن لیڈرز نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور ساکشی مہاراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وطن دشمن قرار دے دیا۔ ساکشی مہاراج کا تعلق ایک ایسی جماعت سے ہے جس میں کوٹ کوٹ کر مسلمانوں کے خلاف زہر بھرا ہے۔ یاد رہے کہ ساکشی مہاراج نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ دس بیویوں اور چالیس بچوں والی سوچ بھارت میں کارآمد نہیں لیکن ہندو دھرم کو بچانے کے لیے ہر ہندوستانی عورت کو کم از کم چار بچے پیدا کرنا ضروری ہے۔