نیتن یاھو عالمی دہشت گردی کی زندہ علامت ہیں،امن مارچ میں شرکت جنگی جرائم کا کفارہ نہیں ہوسکتی، حماس

بدھ 14 جنوری 2015 14:54

نیتن یاھو عالمی دہشت گردی کی زندہ علامت ہیں،امن مارچ میں شرکت جنگی ..

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) حماس نے صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی پیرس میں دہشت گردی مخالف عالمی مارچ میں شرکت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو خود بھی عالمی دہشت گردی کی زندہ علامت ہیں، کسی عالمی امن مارچ میں شرکت کرنے سے صہیونیوں کے جنگی جرائم ختم نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

حماس ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیرس امن مارچ میں نیتن یاھو کی شرکت قابل مذمت ہے۔ یاھو کے امن مارچ میں شریک ہونے سے غزہ کی پٹی میں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے گناہ کو معاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔