فیصل آباد میں اسکول کی چھت گر گئی

بدھ 14 جنوری 2015 15:02

فیصل آباد میں اسکول کی چھت گر گئی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) اسکول کی چھت گرنے سے پچاس سے زائد طالبات ملبے تلے دب گئیں۔ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کار خانہ بازار میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نویں جماعت کی چھت گرنے سے پچاس سے زائد طالبات ملبے تلے دب کر رہ گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اداروں نے طالبات کی جان بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، اور ملبے سے تمام بچیوں کو نکال لیا گیا ہے جن میں سے متعدد کو زخمی حالت میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قریبی اسپتال میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اسکول فیصل آباد کا انتہائی قدیم ترین اسکول ہے جس کے باعث اس کی عمارت بھی کافی خستہ حال ہے۔

متعلقہ عنوان :