بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار پر عدالتی فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کی طرف سے جاری حکم امتناعی کو معطل کردیا

بدھ 14 جنوری 2015 16:30

بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار پر عدالتی فیصلے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) بھارتی سپریم کورٹ نے بالی وڈ سٹار سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار پر عدالتی فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کی طرف سے جاری حکم امتناعی کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس ایس جے مکھ اپادھیائے کی قیادت میں سپریم کورٹ بینج نے معاملہ نظر ثانی کیلئے دوبارہ ہائی کورٹ بھجوادیابھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے کالے ہرن کے شکار پر اپنے خلاف سزا پر اس بنیاد پر حکم امتناعی حاصل کیا تھا کہ یہ سزا ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے ان کے برطانیہ جانے کی راہ میں رکاوٹ ہے اور برطانیہ نہ جانے کی صورت میں ان کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے فیصلہ میں کہا کہ سلمان خان اور راجھستان حکومت جو اس مقدمے میں فریق ہیں اپنے دلائل ہائی کورٹ کے سامنے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :