سعودیہ ائیر لائن کے درجنوں مسافروں نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ٹرمینل پر ہنگامہ کر دیا
بدھ 14 جنوری 2015 16:42
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) سعودیہ ائیر لائن کے درجنوں مسافروں نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ٹرمینل پر ہنگامہ کر دیا۔ شور شرابہ اور نعرے بازی کی گئی ، ذرائع کے مطابق سعودی عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے درجنوں مسافروں کو لیکر پاکستان آنے والی فلائیٹ SV.792کو گزشتہ روز پشاور ائیر پورٹ پر راولپنڈی لینڈ کرنا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث نہ ہو سکا ۔
پشاور کے تمام مسافروں کو جن میں مرد، خواتین، بوڑھے اور بچے شامل ہیں لیکر مذکورہ فلائٹ گزشتہ روز شام 5بجے کراچی کے جناح ٹرمینل پر اتر گئی۔(جاری ہے)
سعودی ائیر لائن کے کسی بھی ذمہ دار نے یہ زحمت گوارہ نہ کی کہ مسافروں کا کراچی ائیر پورٹ پر حال پوچھ لیا جائے۔ انہیں سردی میں کھلے ائیر پورٹ کے لاوٴنج میں چھوڑ گئے۔ نہ ہی ان مسافروں کے ٹھہرنے کا اور نہ ہی کھانے پینے کا بندوبست ائیر لائن کی جانب سے کیا گیا ۔
تمام رات سردی میں ٹھٹھرتے مسافروں نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ صبح سویرے ہنگامہ کر دیا ۔ نعرے بازی اور شور شرابہ سن کر ائیر پورٹ سیکورٹی فورس اور سول ایسی ایشن حکام پہنچ گئے، 15گھنٹے گزرجانے کے بعد سعودی ائیر لائن صرف اتنا بتایا کہ تمام مسافر اب بھی کراچی ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔ وہ اب تک پشاور نہیں جا سکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.