دوران پرواز خاتون مسافر کی روح پرواز کرگئی

بدھ 14 جنوری 2015 17:39

دوران پرواز خاتون مسافر کی روح پرواز کرگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء)عمرہ کرکے وطن واپس آنیوالی خاتون مسافر پاک سرزمین پر اُترنے سے قبل ہی انتقال کرگئی ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور کے لیے سپیشل عمرہ پرواز آرہی تھی اور لاہورمیں اُترنے سے قبل اوکاڑہ کی نسرین کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق خاتون مسافر کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔