فرانس کے میگزین نے توہین رسالت ﷺ پر مبنی خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، سکندرشاہ

بدھ 14 جنوری 2015 17:44

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) فرانس کے میگزین میں حضور اکرم ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کی ایک بار پھر اشاعت امت مسلمہ کی غفلت کا نتیجہ ہے امت اپنی جان و مال کو جبکہ مسلم حکمران اپنے اقتدار کو بچانے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے مرکز اہلسنت میں علماء کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا وفد میں مفتی عارف نقشبندی ، علامہ علی محمد کمبوہ ، مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو ، مولانا عبدالرحمٰن چاند ودیگر علماء شامل تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا کہ فرانس کے میگزین نے اپنے سرورق پر توہین رسالت ﷺ پر مبنی خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ایک سازش کے تحت مذہبی طبقے اور دینی مدارس کو دہشت گرد کہہ کرپہلے بدنام کیا گیا ہے پھر 30لاکھ کی تعداد میں گستاخانہ کاپیاں شائع کی گئی ہیں دنیا کچھ بھی کہے توہین رسالت ﷺ برادشت نہیں کریں گے حکومت پاکستان فرانس سے سرکاری سطح پر احتجاج کرے حکومت قوم کے جذبات کی ترجمانی نہ کرسکی تو سڑکوں پر نکل کر اپنا مقدمہ خود پیش کریں گے میڈیا توہین رسالت ﷺ کے خلاف بھی آواز بلند کرے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو مذہب سے جوڑ کر اسلام کو بدنام کرنے کا سامان خود تیار کیا گیا ہے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ چاہتے ہیں سنی شیعہ تنازعے کے حل کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اپنا کردار ادا کریں جنرل راحیل شریف کا تعلق شہداء کے خاندان سے ہے ان پر اعتماد کرتے ہیں جنرل راحیل شریف بحیثیت ثالث آگے بڑھیں ہم ان کو ثالث مانتے ہیں شیعہ سنی متنازعے سے نظریں چرانے کے بجائے اسے حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :