ڈونر ایجنسی کا پاکستان آنے سے انکار ،کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوگیا

بدھ 14 جنوری 2015 17:49

ڈونر ایجنسی کا پاکستان آنے سے انکار ،کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) جاپانی ڈونر ایجنسی جائیکا کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے آغاز کے لیے 46شرائط پوری ہونے کے بعد ڈونر ایجنسی جائیکا کا جائزہ مشن پاکستان آنا تھا ۔لیکن 6ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود جائزہ مشن پاکستان کے دورے پر نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ابتر معاشی صورت حال کے باعث جائیکا سرکلر ریولے منصوبے کے لیے قرضہ دینے سے گریز کررہا ہے ۔جائیکا حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے اس لیے آئی ایم ایف کی گارنٹی ملنے تک پاکستان کو قرضہ نہیں دے سکتے ۔واضح رہے کہ جاپانی ڈونر ایجنسی جائیکا نے سرکلر ریلوے منصوبے کے لیے نرم شرائط پر 2بلین ڈالر کا قرضہ فراہم کرنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :