کو ئٹہ، انسداد دہشتگر دی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پر ویز مشرف ،آفتاب احمد شیرپاو سمیت تین ملزمان پر فر د جرم عائد کر دیا

بدھ 14 جنوری 2015 18:55

کو ئٹہ، انسداد دہشتگر دی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پر ویز مشرف ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) کو ئٹہ انسداد دہشتگر دی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پر ویز مشرف ،آفتاب احمد شیرپاو اور میر شعیب نوشیروانی سمیت تین ملزمان پر فر د جرم عائد کر دیا نو اب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگر دی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے ضامن مختار احمد ،نذیر احمد اور مقدمے میں نامزد ملزمان سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاو اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی جبکہ درخواست گزار نوابزادہ جمیل اگبر بگٹی کی جانب سے انکے وکیل سہیل راجپوت عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل ذیشان چیمہ نے پرویز مشرف کی عدالت سے استثنیٰ کے حوالے سے درخواست جمع کروائی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرویز مشرف بیمار ہیں تو میڈیکل بورڈ سے مستند رپورٹ پیش کی جائے عدالت نے ڈی جی ہیلتھ کو اگلی سماعت میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان سابق صدر پرویز مشرف ،سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاو،سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 4فروری تک کے لئے ملتوئی کر دی واضع رہے کہ نواب محمد اکبر خان بگٹی قتل کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز،سابق گورنر اویس احمد غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کو عدالت میں مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے بعد ازاں نوبزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالت کی جانب سے مقدمہ میں نامزد ملزمان پر فردجرم عائد کر نے کا فیصلہ آنا خوش آئند ہے ہم روز اول سے عدالت پر اپنے مکمل ارتماد کا اظہار کئے ہوئے تھے اب جبکہ اس مقدمہ میں پیش رفت ہوئی ہمیں امید ہے جلد ہی اس اہم مقدمہ کا فیصلہ سامنے آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :