حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی یافتہ ملک بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے؛ اسحاق ڈار ،

حکومت پاکستان جاپان سے امداد کی بجائے تجارت پر مذاکرات کرے گی ؛ٹوکیو ائیرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب

بدھ 14 جنوری 2015 20:39

حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی یافتہ ملک بنانے کے ایجنڈے ..

ٹو کیو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی یافتہ ملک بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جاپان کے موقع پر اپنے استقبال کے لئے آنے والے لیگی کارکنوں سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جاپان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا تاہم اب حکومت پاکستان جاپان سے امداد کی بجائے تجارت میں اضافے پر مذاکرات کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان سے تجارتی تعاون میں فروغ چاہتاہے جاپان میں مقیم پاکستانی ن لیگ کا سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی قیادت میں جاپان میں بہتر کا م کر رہی ہے تاہم رہنماؤں اور کارکنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد اور اتفاق سے پارٹی کو مظبو ط کریں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وہ اپنے دورہ جاپان میں جاپانی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کریں گے جس سے پاکستان کی معشیت پر مثبت اثرات پٹریں گے ۔