وزیراعظم کی دہشتگرد تنظیموں کی تمام ویب سائٹس بلاک کرنے کی ہدایات
بدھ 14 جنوری 2015 20:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جنوری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ صوبے دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس حوالے وزیراعظم نے اگلے ہفتے تمام وزراء اعلیٰ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں میں نیشنل پلان آف ایکشن پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ فوری طور پر روکنے اور دہشتگرد تنظیموں کی تمام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔(جاری ہے)
جبکہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف بھی فوری کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ریپڈ ریسپانس فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف باقاعدہ طور پر مسلح فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی جبکہ فورس کو تنخواہ کا بہترین پیکج دیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کیلئے پُرعزم ہے۔ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بتایا کہ دہشتگردی کے نظریے کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مدارس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں 95 کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ یہ تنظیمیں ابھی بھی انتہاء پسندی اور دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہیں۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پنجاب سے 14000 مشتبہ افراد کو اٹھایا گیا جن میں سے 780 کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد سے 180 شرپسند اٹھائے گئے جن میں اسلام آباد سے 48 افراد کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ لاوٴڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 1100 افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ نفرت انگیز تقاریر کرنے پر 251 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کئے جانے والے افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.