امریکہ نے حافظ سعید کی گرفتاری کے لئے پاکستان سے بات کرنیکی یقین دہانی کرادی‘ بھارتی وزیر خارجہ کا دعوٰی

بدھ 14 جنوری 2015 22:39

امریکہ نے حافظ سعید کی گرفتاری کے لئے پاکستان سے بات کرنیکی یقین دہانی ..

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ حافظ سعید کی گرفتاری اور ان کے خلاف ممبئی حملوں کے حوالے سے کاروائی سے متعلق پاکستان سے بات کریں گے نئی دہلی میں ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت کو ہر روز زخم دینے والے پاکستان میں جماعت الدعوتہ کے امیر حافظ سعید اور لشکر طیبہ کے ارکان آج بھی پاکستان میں سر عام ریلیاں نکال رہے ہیں جبکہ حکومت پاکستان ان کی سرپرستی کر رہی ہے ۔