سکھر،آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء سمیت سیکورٹی فورسز کے جوانوں و عام پاکستانیوں کی بے لوث قربانیوں پر سرخ سلام پیش کرنے کیلئے تقریب کل ہو گی

بدھ 14 جنوری 2015 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء سمیت پاکستان میں دہشت گردی کی شکاربننے والی محترمہ بے نظیر بھٹو ، صحافیوں ، تاجروں سمیت سیکورٹی فورسز کے جوانوں و عام پاکستانیوں کی بے لوث قربانیوں پر ان شہداء کو سرخ سلام پیش کرنے کیلئے 16جنوری 2015بروزجمعتہ المبارک بوقت شامل6بجے سکھر پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا جائیگا تقریب میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سمیت سکھر کے صحافیوں ، کیمرا مینوں ، فوٹو گرافروں سمیت سول سوسائٹی ، تاجر برادری سمیت سرکاری و غیر سرکاری محکموں کے افسران ، وکلاء برادری سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شرکت کرینگے اور شہداء پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :