Live Updates

عمران خان کا اے پی ایس پشاور کا دورہ،سکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کی باقاعدہ منصوبہ بندی ایک روز قبل کی گئی ،

اے این پی کی ذیلی تنظیم کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی تھی،پی ٹی آئی ذرائع

بدھ 14 جنوری 2015 23:25

عمران خان کا اے پی ایس پشاور کا دورہ،سکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) پشاور میں عمران خان اور ریحام خان کے دورہ کے موقع پر آرمی پبلک سکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کی طرف سے ایک روز قبل باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی اور اس حوالے سے اے این پی کی ذیلی تنظیم کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اے این پی کے ایک سینیٹر نے مختلف پارٹی اراکین کو منصوبے کے متعلق آگاہ کیا اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت احتجاجی مظاہرہ کرایا گیا،مظاہرے میں شامل کئی افراد ایسے تھے کہ جن کا آرمی پبلک سکول سے کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی ان کے بچے وہاں زیر تعلیم تھے تاہم انہوں نے سیاسی قیادت کے حکم پر وہاں احتجاجی مظاہرے کا ماحول پیدا کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طے شدہ پروگرام کے مطابق مظاہرے میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز بھی لائے جانے تھے لیکن بعد میں اسے منسوخ کردیاگیا تاکہ پروگرام کے متعلق کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی انتظامیہ کو پیشگی اطلاع نہ مل سکے۔اس حوالے سے مؤقف جاننے کیلئے اے این پی کے سینیٹر زاہد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ آرمی پبلک سکول میں ردعمل عمران خان اور ان کی پارٹی کی کارکردگی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔خیبرپختونخواہ میں لوگ لاشیں اٹھا رہے ہیں جبکہ عمران خان شادی رچا کر خوشیاں منا رہے ہیں۔۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات