چین میں بچے پیدا کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

جمعرات 15 جنوری 2015 11:28

چین میں  بچے پیدا کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) چینی پولیس نے حال ہی میں ایک بچے پیدا کرنے والی فیکٹری پر ریڈ کی اور درجنوں ایسے نومولود برآمد کئے جنہیں مختلف لوگوں کو بیچا جانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ میں کارروائی کر کے 37 ایسے بچے برآمد کئے جنہیں انتہائی بری نوڈلز اور بچا کھچا کھانا دیا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ بچوں میں ایڈز اور دیگر جنسی بیماریاں بھی ملی ہیں۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 103 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو بچے کی سمگلنگمیں ملوث ہونے کے ساتھ خواتین کو حاملہ ہونے کیلئے پیسے دیتے تھے تاکہ ان سے بچے حاصل کر کے انہیں بیچا جا سکے۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین مذکورہ جگہ پر آ کر بچوں کو جنم دیتی تھیں اور پیسے لے کر بچہ سمگلرز کے حوالے کر کے چلی جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ 37 ایسے بچے برآمد کئے گئے ہیں جبکہ سات بچوں کو ایڈز بھی ہے۔

اس نے بتایا کہ بچوں کو جس طرح کی جگہ پر رکھا گیا وہ بہت ہی گندی تھی جبکہ انہیں کھانے میں بھی بہت گندی اشیاءدی جاتی تھیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بچوں کی فیکٹریاں سمگلنگ ایک نئی قسم ہے اور حکومت ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ایک بچہ پیدا کر کے ان سمگلرز کے حوالے کرنے کیلئے خواتین کو 5000 سے 9000 برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے سات لاکھ سے ساڑھے تیرہ لاکھ روپے) ملتے ہیں۔ چینی قانون کے مطابق الزام ثابت ہونے پر سمگلرز کو سزائے موت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :