عدالت کا شادی کی تقریبات میں ون ڈش قانون پر عملدآمد کرانے کاحکم

جمعرات 15 جنوری 2015 11:49

عدالت کا شادی کی تقریبات میں ون ڈش قانون پر عملدآمد کرانے کاحکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)سپریم کورٹ نے شادی کی تقریبات پر ون ڈش قانون پر عملدآمد نہ ہونے سے متعلق توہین عدالت کا معاملہ نمٹا دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے شادی کی تقریبات میں فضول خرچی اور دکھاوے کے کلچر کو روکنے کے لیے حکم جاری کر دیاگیاہے۔ عدالت کے فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت اس سے پہلے بھی قانون پرعملدآمد کے احکامات جاری کر چکی ہے لیکن کوئی عملدآمد نہیں ہواور صر ف لاہور کے علاوہ کسی شہر میں قانون پر عملدآمد ہوتے نظر نہیں آرہا۔