بگ بیش ٹی 20 لیگ، سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹارز کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائیگا

جمعرات 15 جنوری 2015 11:50

بگ بیش ٹی 20 لیگ، سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹارز کے درمیان میچ پرسوں کھیلا ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں سڈنی تھنڈراور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان میچ میں پرسوں ہفتہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکر، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچ کھیلے گی۔ لیگ میچز میں چار ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے مابین سیمی فائنلز مقابلے بالترتیب 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 جنوری کو ہوگا۔