سمندر کی سطح میں غیرمتوقع اضافہ ہو رہا ہے ،امریکی سائنس دانوں کا دعوی
جمعرات 15 جنوری 2015 12:01
نیو یا رک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)امریکی سائنس دانوں نے کہا ہے کہ پچھلے دو عشروں میں دنیا کے سمندروں کی سطح میں گذشتہ اندازوں سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے 1900 سے 1990 کے دوران مدوجزر کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر بتایا ہے کہ اس دوران سمندر کی سطح میں 1.22 ملی میٹر فی سال اضافہ ہوا۔دوسری جانب مواصلاتی سیاروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ 1990 کے بعد سے ہر سال تین ملی میٹر کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ اب مستقبل کے بارے میں لگائے گئے بعض تخمینوں کا ازسرِ نو جائزہ لینا ہو گا۔ہارورڈ یونیورسٹی کی ڈاکٹر چارلنگ ہے کہتی ہیں: ’1993 سے 2010 تک ہمارے تخمینے گذشتہ اندازوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔ لیکن گذشتہ دو عشروں میں دکھائی دینے والی تیزی گذشتہ اندازوں کے مقابلے پر کہیں زیادہ ہے۔(جاری ہے)
‘انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تیزی گذشتہ اندازوں سے 25 فیصد زیادہ ہے۔
‘بعض جگہوں پر مدوجزر کی پیمائش صدیوں سے کی جا رہی ہے، لیکن ان کی مدد سے دنیا بھر میں سمندروں کی سطح میں تبدیلی کا حساب لگانا انتہائی مشکل کام ہے، کیوں کہ اس دوران کئی عوامل کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔اس پہلے عالمی سمندروں کی پیمائش سے ظاہر ہوا تھا کہ سمندروں کی سطح میں 1.6 تا 1.9 ملی میٹر فی سال اضافہ ہوا ہے۔لیکن یہ اعداد و شمار ناقابلِ اعتبار تھے کیوں کہ یہ خشکی پر موجود برف کے پگھلنے، عالمی تپش کی وجہ سے سمندروں پھیلاوٴ اور براعظموں پر موجود پانی سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔سادہ الفاظ میں سمندروں میں شامل ہونے والے پانی کی بنیاد پر کی جانے والا حساب مدوجزر کے ریکارڈ سے 0.5 ملی میٹر فی سال کم تھا۔ماحولیات کے بین الاقوامی ادارے آئی پی سی سی کی گذشتہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2081 تا 2100 سمندروں کی سطح میں کم از کم 26 سینٹی میٹر (دس انچ) اور زیادہ سے زیادہ 82 سینٹی میٹر (32 انچ) تک کا اضافہ ہو گا۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ اس دوران کتنی گرین ہاوٴس گیسیں خارج ہوتی ہیں۔1992 سے اب تک سمندروں کی پیمائش مواصلاتی سیارے کی مدد سے بھی کی جاتی ہے۔ اس برس یورپی یونین جیسن تھری نامی خلائی جہاز زمین کے مدار میں بھیج رہی ہے، جو مزید پیمائشیں کر کے بھیجے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.