کراچی میں پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

جمعرات 15 جنوری 2015 12:03

کراچی میں پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) کراچی میں پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، اس کی بڑی وجہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس بتائے جاتے ہیں۔ رینجرز نے 20 جنوری سے ان ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کئی غیرقانونی ہائیڈرنٹس کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی کمی واقع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ان ہائیڈرنٹس کے مالکان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مالکان براہ راست ہا بالواسطہ دہشتگرد اور کالعدم تنظیموں کو مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز 20 جنوری سے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرے گی تاکہ متاثرہ لوگوں کو ان سے نجات دلائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :